میرپور(پی آئی ڈی)16 مارچ2021
ضلع میرپور میں لاک ڈاؤن کے خاترمے کے بعد بعض سیکٹروں میں سمارٹ لاک ڈاون کی مجسٹریٹ صاحبان،پولیس افسران کے ساتھ پاکستان ریڈ کریسنٹ،شہری دفاع کے رضاکاروں،مسلم ہینڈ سمیت دیگر سماجی تنظیمیں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر بدر منیر نے دوران پڑتال سماجی تنظمیوں کی طرف سے انتظامیہ اور پولیس کے شانہ بشانہ فرائض سرانجام دینے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس وقت کورونا وائرس کی وباء سے پوری دنیا میں تشویش پائی جارہی اور میرپور ضلع بھی سخت لپیٹ میں ہے۔لاک ڈاون کے دوران اور لاک ڈاون کے خاتمے کے بعد ہیلتھ ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے جن جن سماجی تنظمیوں نے اپنا موثر کردار ادا کیا ہے اس کے باعث اس وباء کو کم کرنے میں بھی مدد ملی ہے۔