پاک فوج کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین مہم آزاد کشمیر کا باقائدہ آغاز

 

راولاکوٹ(پی آئی ڈی)5مارچ2021
پاک فوج کے زیر اہتمام سول انتظامیہ، محکمہ جنگلات اور سول سوسائٹی کے تعاون سے راولاکوٹ میں کلین اینڈ گرین کشمیرمہم شروع ہو گئی۔لوکل ایریا بریگیڈ کمانڈر بریگیڈئر ساجد،کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمان،پاک فوج کے آفیسران،اساتذہ کرام، سول سوسائٹی، طلبہ اور دیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے پودے لگا کر کلین اینڈ گرین کشمیر مہم کا باعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرکاء نے افواج پاکستان اور سول انتظامیہ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اسے بھرپور کامیاب بنانے کا عزم کیا،شرکاء نے شہریوں سے اپیل کی کہ کلین اینڈ گرین مہم میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں، شجرکاری کے ساتھ ساتھ شجرپروری بھی کی جائے۔ شرکاء نے کہاکہ اس خطہ کا حسن سرسبز و شاداب جنگلات کی وجہ سے ہے، صحت مند معاشرے کیلئے صحت افزا ماحول ہونا ناگزیر ہے۔ سب نے ملکر کلین اینڈ گرین کشمیرمہم کو کامیاب کرنا ہے۔