میرپور(پی آئی ڈی)05دسمبر 2018
ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن طاہرمحمودمرزا نے کہاہے کہ میرپوربین الاقوامی نوعیت کاشہرہے اس شہر کو صحت وصفائی ،خوبصورتی اور اوورسیز کی توقعات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے موجودہ حکومت ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔ میرپورآزادکشمیر کے ماتھے کاجھومر ہے ۔ میرپورشہرکوصاف ستھرااور خوبصورت بنانے کے لیے اہلیان میرپور تعاون کریں تاکہ میرپور شہرکوجدیدشہربنایاجاسکے۔
ان خیالات کااظہار انھوں نے اپنے آفس چیمبرمیں مختلف سیاسی،سماجی اور فلاحی تنظیموں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن طاہرمحمودمرزا نے کہاکہ میری کوشش ہے کہ بلدیہ میرپو رکی حدود میں صفائی اور ستھرائی کے نظام میں مذید بہتری آئے اوراس سلسلہ میں بلدیہ مختلف این جی اوز سے بھی تعاون حاصل کررہی ہے ۔ شہر بھرمیں بلدیہ اور این جی اوز کے تعاون سے کوڑاکرکٹ جمع کرنے کے لیے ڈسٹ بین سروسز پربھی کام جاری ہے۔ چوک شہیداں کی تزئین وآرائش کررہے ہیں۔ شہرمیں پیدل چلنے والوں کے لیے 3 پل اور ٹریفک سگنل کے قیام کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے زیراہتمام باقاعدہ معاہدہ ہوچکاہے۔ انھوں نے شہریوں سے کہاکہ وہ میرپورکی تعمیروترقی اور خوبصورتی کے لیے تجاویز دیں تاکہ میرپورشہرکوخوبصورت شہربنایاجاسکے۔