وزیر حکومت احمد رضا قادری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہو رہا ہے یورپی یونین میں جنوری کے آخری عشرے میں مسئلہ کشمیر پر سماعت سے ہندوستان خوفزدہ ہے ہندوستان انتہا پسند اور دہشتگرد ملک ہے ہندوستان پر اڑھائی فیصد انتہا پسند طبقہ برہمن سامراج نے قبضہ کر رکھا ہے اور کروڑوں انسانوں کو غلام بنا رکھا ہے برہمن سامراج کے انتہا پسندانہ طرز عمل سے ہندوستان میں آزادی کی مزید تحریکیں جنم لیں گی بھارت طاقت کے زور پر کبھی بھی کشمیریوں کو غلام نہیں بنا سکتا میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے جس کا بین الاقوامی برادری کو نوٹس لینا چاہیے بیس کیمپ کے عوام جدوجہد آزادی میں مصروف کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کے لیے ہر طرح کی قربانی دیں گے ۔
مظفرآباد( پی آئی ڈی)05 دسمبر 2018