بجلی کے بقایاجات کی وصولی ، بجلی چوری کی روک تھام اور ریکوری کے ٹارگٹ کے لیے حکمت عملی طے کررکھی ہے۔محمدافضل ضیائی

میرپور(پی آئی ڈی)11دسمبر 2018 
ناظم برقیات سرکل میرپورمحمدافضل ضیائی نے کہاہے کہ وزیربرقیات اور سیکرٹری برقیات کی ہدایات کی روشنی میں بجلی کے بقایاجات کی وصولی ، بجلی چوری کی روک تھام اور ریکوری کے ٹارگٹ کے لیے حکمت عملی طے کررکھی ہے ۔ماہ دسمبر ریکوری ماہ ہے، 50 ہزار تک کے بقایاجات کی وصولی 15 دسمبرتک جبکہ دیگروصولیوں کے لیے محکمہ برقیات کاعملہ اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلارہاہے۔انشاء اللہ ماہ دسمبرمیں ریکوری مہم حکومتی توقعات کے مطابق ہوگی ، صارفین بجلی اطمینان رکھیں ٹارگٹ کے حصول کے لیے کسی بھی صارف سے کوئی زائد وصولیاں نہیں کررہے جولوگ باقاعدگی سے اپنے بلات جمع کروارہے ہیں ان کے نام محکمہ کی گڈبک میں شامل ہیں۔جن علاقوں میں عرصہ دراز سے بجلی کے بقایاجات بدستور آرہے ہیں ان کے لیے نائب مہتمم صاحبان کوذمہ داریاں سونپی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے سب ڈویژن میں بقایاجات کی وصولی کے عمل کوتیز کرتے ہوئے روزانہ کی بنیادپرمہتمم برقیات کی سربراہی میں ریکوری رپورٹ مہیا کریں۔اس کے ساتھ ساتھ لائن لاسز اور بجلی چوری کی روک تھام کے لیے عملی کارروائی کریں۔ 
ان خیالات کااظہار انھوں نے بجلی کے بقایاجات کی ریکوری اور لائن لاسز کی کمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایکسین برقیات میرپورمحمدنذیرمغل، نائب مہتمم یاسر ربانی، ایس ڈی او خواجہ وقار حنیف ،ایس ڈی او ارسلان انجم،ایس ڈی اوسبیل احمدبھی موجود تھے۔ایس ای برقیات افضل ضیائی نے کہاکہ ماہ دسمبرریکوری ماہ ہے ، ماہ دسمبرمیں بقایاجات کی ریکوری اوربجلی چوری کی روک تھام کویقینی بنایاجائے اورلائن لاسز کی کمی کودورکیاجائے۔ بلاتخصیص بقایاجات والے صارفین کے بجلی کنکشن منقطع کیے جائیں اور بقایاجات کی وصولی کی جائے۔انھوں نے کہاکہ صارفین محکمہ برقیات سے تعاون کرتے  اپنے ذمہ بقاجات کی فوری ادائیگی کویقینی بنائیں
تاکہ بجلی منقطع ہونے سے بچ سکیں۔انھوں نے محکمہ برقیات کے ملازمین سے کہاکہ وہ اپنے فرائض منص احسن طریقے سے سرانجام دیں تاکہ محکمہ اورملازمین کے وقار میں بھی اضافہ ہواگربجلی چوری کی معاونت میں محکمہ برقیات کاعملہ یا کوئی اہلکار ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف بھی سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔